عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے زیشت ماتا جینتی کے موقع پر زیشت دیوی مندرزیٹھیا سرینگر میں حاضری دی ۔انہوں نے سب کی بھلائی اور جموں وکشمیر میں امن اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے عقیدت مندوں سے ملاقات کی اور اُنہیں دِل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی۔ انہوں نے زیشت ماتا جینتی کی روحانی اور ثقافتی اہمیت پر زور دیا جو خطے کی قدیم روایات کا ایک اہم حصہ ہے۔اس موقعہ پرزیشت دیوی پربندھک کمیٹی کے ارکان، سرکردہ شہری اور مختلف شعبہ ہائے زِندگی سے تعلق رکھنے والے اَفراد موجو دتھے جو عقیدت، یکجہتی اور مذہبی ہم آہنگی کی علامت ہے۔