یو این آئی
نیویارک//دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے امریکہ کی جانب سے متنازع حملے کے بعد وینزوئیلا میں مفت انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ایلون مسک نے لکھا کہ وینزوئیلا میں 3 فروری سے مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کریں گے۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے سٹار لنک کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وینزوئیلا میں مسلسل رابطے کو یقینی بنانے کے لیے فری انٹرنیٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ امریکہ نے وینزوئیلا پر حملہ کرکے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو پکڑ کر امریکہ منتقل کردیا ہے۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزوئیلا میں حکومت کی تبدیلی تک ملک کا نظام امریکہ چلائے گا۔یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکہ نے وینزوئیلا میں ایک بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے صدر نکولس مادورو کو گرفتار کیا۔امریکی آپریشن کے بعد دارالحکومت کراکس اور قریبی ریاست مرانڈا کے بعض علاقوں میں بجلی اور انٹرنیٹ کی بندش کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔