کٹرہ//ماتا ویشنو دیوی شرائین یونیورسٹی کی ایگزیکٹو کونسل کی میٹنگ آج یہاں منعقد ہوئی جس میں ادارہ سے متعلق کئی اہم معاملات پر غور وخوض کیا گیا۔گورنر این این ووہرا نے کونسل میٹنگ کی صدارت کی۔ کونسل نے تدریسی عملے کی ریٹائرمنٹ کی عمر65 سال تک کرنے کا فیصلہ لیا اور ان کے حق میں7 ویں تنخواہ کمیشن سکیل بھی منظور کئے گئے۔معروف و ممتاز اساتذہ کو یونیورسٹی میں کام کرنے کی جانب راغب کرنے کے لئے کونسل نے چلڈرن ایجوکیشن الاؤنس کی منظوری دی اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے لئے انعامات بھی مقرر کئے۔کونسل نے وائس چانسلر پروفیسر سنجیو جین کو ملک کے تمام انجنئیرنگ اداروں میں اسے94 واں مقام حاصل کرنے کے لئے مبارک باد دی۔ کونسل نے انہیںNIRF-2018 کے تحت ملک کی150 یونیورسٹیوں میں اپنی اعلیٰ پوزیشن قائم رکھنے کی بھی سراہنا کی۔ وائس چانسلر نے اس موقعہ پر کونسل کو فکیلٹی اور طلاب کے بین الاقوامی کانفرنسوں میں حصہ لینے اور ان کی طرف سے تحقیقی پیپروں کی تعداد کے بارے میں جانکاری دی۔پروفیسر کے ایل چوپڑہ سابق ڈائریکٹر آئی آئی ٹی کھرگ پور، پروفیسر ڈی پی اگروال سابق چئیرمین یو پی ایس سی، امنگ نرولا پرنسپل سیکرٹری گورنر اور چیف ایگزیکٹو افسر شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ، پروفیسر آر ڈی شرما وائس چانسلر جموں یونیورسٹی، پروفیسر موکھوپادیہ ڈین فکیلٹی آف منیجمنٹ، پروفیسر کامیہ بانڈی ہیڈ سکول آف اکانومکس، ڈاکٹر وی کے تریپاٹھی انچارج ڈین فکیلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز، ڈاکٹر یوگل کھجوریہ انچارج ڈین آف سٹوڈنٹس، ڈاکٹر سومیت گپتا ایسوسی ایٹ ڈین اکیڈیمک افئیرس اور رجسٹرار پروفسیر وی کے بھٹ بھی میٹنگ میں موجود تھے۔