پونچھ//ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال جو کہ پچھلے کئی سالوں سے پونچھ میں تعینات تھے ان کا تبادلہ ہوگیا۔ان کے پونچھ سے تبادلہ ہونے پر مختلف سرکاری، وغیر سرکاری تنظیموں اور اداروں کی جانب سے الوداعی پارٹیاں منعقد کی جا رہی ہیں جہاں لوگ ان کے کام کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ڈگری کالج پونچھ کی انتظامیہ کی جانب سے پرنسپل سید مصرف حسین شاہ کی نگرانی میں ایک الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جہاں اساتذہ اور دیگر عملہ اور طلبہ نے ایس ایس پی کو پھولوں کے ہار پہناکر رخصت کیا۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پونچھ میں تعینات رہنے کے دوران ایس ایس پی رمیشن انگرال سب کے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آئے ، کبھی کسی کو ان سے کوئی شکایت نہیں ہوئی۔ اس موقع پر پونچھ کے سیاسی و سماجی لیڈران بھی موجود تھے۔احساس فونڈیشن نے بھی چیئرمین پرویز احمد ملک عرف آفریدی کی قیادت میں الوداعی پارٹی سپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں منعقد کی جس میں محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کے افسران اور عملہ کے ساتھ ساتھ پونچھ کے کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے ایس ایس پی پونچھ کے تئیں اپنی محبتوں کااظہار کیا اور ان کو ہار پہنائے۔