یواین آئی
تہران// ایران نے کہا ہے کہ اگر حملہ ہوا تو ہم مشرقی وسطیٰ میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک سینئر ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ تہران نے ہمسایہ ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ ایران میں جاری احتجاج میں مداخلت کرنے کی دھمکیوں پر عمل کرتا ہے تو ایران امریکی اڈوں پر حملہ کرے گا۔سینئر ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ تہران نے علاقائی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واشنگٹن کو ایران پر حملہ کرنے سے روکیں۔ حکام نے مزید کہا کہ ایران نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ ایران کو نشانہ بناتا ہے تو ان ممالک میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ایرانی حکام نے یہ بھی بتایا کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی اسپیشل ایلچی اسٹیو وٹکوف کے درمیان براہ راست رابطے معطل کر دیے گئے ہیں، جو بڑھتی ہوئی کشیدگی کی عکاسی کرتا ہے۔ایران ترکی، متحدہ عرب امارات اور قطر سے رابطے میں ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے اعلیٰ سیکیورٹی ادارے کے سربراہ علی لاریجانی نے قطر کے وزیر خارجہ سے بات کی، جبکہ عراقچی نے متحدہ عرب امارات اور ترکی کے ہم منصبوں سے رابطہ کیا۔امریکا کے مشرق وسطی قطر میں سینٹرل کمانڈ کا فارورڈ ہیڈ کوارٹر العدید اور بحرین میں امریکی بحریہ کی ففتھ فلیٹ کا ہیڈ کوارٹر شامل ہے جہاں امریکی فوجی موجود ہیں۔