اقوام متحدہ//امریکا نے سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین۔ اسرائیل تنازع پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کے بجائے مشرق وسطیٰ میں ایران کی تباہ کن سرگرمیوں پر نظر رکھے، کیونکہ عرب خطے میں ایرانی مداخلت زیادہ خطرناک اور تباہ کن ثابت ہو رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات کا بنیادی سبب ایران ہے۔ انہوں نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ امریکا اپنے اتحادیوں کیساتھ مل کر ایران کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد پر مجبور کرے گا۔ ایران کی طرف سے یہ امداد عرب خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش ہے۔امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ فلسطین۔ اسرائیل تنازع بھی اہم ہے اور اسے حل کرنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے، مگر خطے میں ایران کی بڑھتی مداخلت زیادہ خطرناک ہے۔ سلامتی کونسل ایران کی مشرق وسطیٰ میں سرگرمیوں کی روک تھام کو پہلی ترجیح بنائے۔