ایجنسیز
پشاور// پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبرپختون خواہ میں بدھ کے روز ایک گوردوارے کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں ایک سکھ نگران جوڑا ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔یہ واقعہ مردان کے علاقے بابو محلہ میں پیش آیا، جوپشاور سے تقریباً 60 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔ضلع مردان کے پولیس افسر مسعوداحمد کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے گوردوارے کے اندر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں جگن ناتھ اور ان کی اہلیہ آسما وانتی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے، جبکہ حملے کے محرکات جاننے کے لیے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔حکام کے مطابق واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔