عظمیٰ نیوزسروس
جموں //فوجی دستوں نے پیرکی علی الصبح جموں و کشمیر کے اکھنور اور راجوری کے سندر بنی سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ دراندازوں کیلئے کوشاں2گروپوں کی نقل و حرکت کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی۔۔تفصیلات کے مطابق جموںمیں سرکاری حکام نے بتایاکہ اگرچہ فائرنگ کا کوئی تبادلہ نہیں ہوا، تاہم دونوں علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ سرحد پار سے کوئی دراندازی نہ ہو۔عہدیداروں نے بتایا کہ الرٹ فوجی دستوں نے جموں کے مضافات میں اکھنور کے بٹل سیکٹر کے ایک آگے کے علاقے میں اتوار اورپیرکی درمیانی رات تقریباًڈیڑھ بجے 3سے4دراندازوں کی مشتبہ نقل و حرکت کو دیکھنے کے بعد فائرنگ کی۔اس علاقے کو شعلوں سے روشن کیا گیا تھا اور ڈرون کے ذریعے نگرانی میں رکھا گیا تھا اور سخت محاصرہ کرنے کے لئے کمک جمع کی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی روشنی میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔اس دوران راجوری ضلع کے سندر بنی نوشہرہ سیکٹر میں اتوار اورپیرکی درمیانی رات تقریباًساڑھے12 بجے آگے کے علاقے میں مشتبہ نقل و حرکت کو دیکھتے ہوئے فوج کے دستوں نے بھی چند راؤنڈ فائرنگ کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لائن آف کنٹرول کے ساتھ والے علاقے کی تلاش بھی جاری ہے۔