جموں//مسلم فیڈریشن جموں نے بٹھنڈی میں منعقدہ ایک تقریب میں نائب وزیراعلیٰ کاقلمدان سنبھالنے پرکویندرگپتا کو مبارکبادپیش کی ہے۔ مسلم فیڈریشن کے صدرعبدالمجید نے نائب وزیراعلیٰ کومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ کویندرگپتا کے ساتھ ان کے پرانے دوستانہ تعلقات ہیں اوروہ ایک انسان دوست شخصیت اورصاف دِل انسان ہیں۔ عبدالمجیدنے مزیدکہاکہ مسلم فیڈریشن کی جانب سے جب بھی تقریب خاص طورپرسیرت کانفرنسوں کااہتمام کیاگیا توکویندرگپتانے دعوت کوکبھی بھی نہیں ٹھکرایا بلکہ ان تقریبات اورکانفرنسوں میں انہوں نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔عبدالمجیدنے کہاکہ یہ گپتاکے اوصاف ہیں جن کی بدولت وہ آج اس ممتازعہدے پرفائزہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گپتاہمیشہ سے ہی ریاست خصوصی طورسے صوبہ جموں میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اورآپسی بھائی چارے کے نہ صرف زبردست حامی رہے ہیں بلکہ انہوں نے اس ضمن میں نمایاں رول ادا کیاہے ۔ عبدالمجیدنے مزید کہاکہ ماضی میں جموں میں روہنگیوں جوجموں سے نکالنے،آبادی کے تناسب کوبگاڑنے اوردیگرایسے ہی کئی مسائل اُبھرکرسامنے آئے۔انہوں نے کہاکہ ان تمام مسائل کومل بیٹھ کرباہمی افہام وتفہیم کے ذریعہ حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ جموں میں صدیوں پرانے بھائی چارے اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کوقائم ودائم رکھاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ ایک خوشحال اورمضبوط جموں کیلئے ضروری ہے کہ سبھی طبقوں اورمکتبہ خیال کے لوگ ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوں اوراقلیتی طبقہ میں پھیل رہے عدم تحفظ کے احساس کاتدارک کیاجاسکے۔ نائب وزیراعلیٰ نے اس طرح کے باہمی افہام وتفہیم اوربحث ومباحثوں کی تقریب کاانعقاد ایک مستقل عمل بنانے کی ضرورت پرزوردیا۔مسلم فیڈریشن کے خطبہ استقبالیہ کاخیرمقدم کرتے ہوئے نائب وزیراعلیٰ نے مسلم طبقہ کی وقت وقت پرخاص طورسے جب مل بیٹھ کربات چیت کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی کی سراہنا کی۔کویندرگپتانے کہاکہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اورآپسی بھائی چارے کی قدروں کومضبوط بنانے کے زبردست حامی ہیں۔ انہوں نے اس مقصد کیلئے ہندوئوں اورمسلمانوں کے درمیان مل بیٹھ کر بات چیت کولازمی قراردیاکیونکہ مسائل کاواحدحل بات چیت ہی ہے تاکہ ہم سب اپنی قوت عوام کی فلاح وبہبودکیلئے استعمال میں لاسکیں۔ گپتانے کہاکہ میرے لیے سب سے بڑی چیزانسانیت ہے اورمیرے لیے ریاست کاہرشہری برابر ہے۔ اورمیں چاہتاہوں کہ مسلمانوں کے ساتھ میرے تعلقات مزیدبہتراوردوستانہ ہوں اورمیں اپنے حلقہ انتخاب کے ہرمذہب وملت کے لوگوں کے دِل جیتناچاہتاہوں۔گپتانے کہاکہ میں نے گوجروں اوربکروالوں کوبہت قریب سے دیکھاہے اوران کی حب الوطنی پرکسی بھی قسم کاشک نہیں کیاجاسکتاہے اس لیے انہیں بھی ریاست کے دیگرلوگوں کی طرح ترقی اوربرابری کے حقوق کاپوراپوراحق حاصل ہے۔