جموں//آل ٹرائبل کوآرڈی نیشن کمیٹی کی خطہ جموں میں عوامی مہم راجوری پونچھ کے دورے کے بعدواپس جموں کی طرف آتے ہوئے ریاسی پہنچ چکی ہے ۔موصولہ تفصیلات کے مطابق آل ٹرائبل کوآرڈی نیشنکمیٹی نے ریاسی ضلع کے پونی پارکھ اورزیروموڑمیں چوہدری طالب حسین کی قیادت میں ایک عوامی میٹنگ کے دوران گوجربکروال طبقہ کے لوگوں کے مسائل کی جانکاری حاصل کی۔ اس دوران لوگوں نے حکومت بالخصوص وزیرجنگلات کی گوجربکروا ل طبقہ مخالف پالیسیوںپرتشویش کااظہارکیا۔ اس موقعہ پرخطاب کرتے ہوئے طالب حسین چودھری نے عزت مآب ریاستی ہائی کورٹ کاوزیرجنگلات کی جانب سے کٹھوعہ میں اراضی پرغیرقانونی قبضے کی زمین پرحکم امتناعی جاری کرنے کاشکریہ اداکیا۔انہوں نے کہاکہ ریاستی ہائی کورٹ کے آرڈرسے ثابت ہوچکاہے کہ وزیرجنگلات نے مختلف مقامات پرزمینوں پرغیرقانونی قبضہ کررکھاہے اس لیے ریاستی حکومت کوچاہیئے کہ انہیں وزارت سے ہٹائے ۔ انہوں نے کہاکہ آئینی عہدے پراس قسم کے شخص کورکھنے کاکوئی جواز نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ جوشخص غریب لوگوں کی زمینوںپرجبری قبضہ کرتاہے اورغریب عوام کوڈرادھمکاکرانہیں پریشان کرتاہے اس کووزارت کے عہدے سے فور ی طورپربرطرف کیاجاناچاہیئے۔انہوں نے کہاکہ آل ٹرائبل کوآرڈی نیشن کمیٹی عوام کے حقوق کیلئے آخری وقت تک لڑے گی۔انہوں نے کہاکہ وزیرمملکت جوگوجربکروال مشاورتی بورڈ کی نمائندگی کررہے تھے نے بھی گوجربکروال طبقہ کی اندیکھی کے پیش نظراستعفیٰ وزیراعلیٰ کوسونپاہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو فوری طورپر وزیرجنگلات جس کی پالیسیاں مسلم اورگوجربکروال خانہ بدوشوں کے خلاف ہیں کووزارت کے عہدے سے ہٹادیناچاہیئے۔ چوہدری نزاکت کھٹانہ نائب صدرکوآرڈی نیشن کمیٹی نے لوگوں کاانہیں تعاون دینے کیلئے شکریہ اداکیا۔انہوں نے کہاکہ گوجربکروال خانہ بدوشوں کے ساتھ کسی بھی سطح پرکی جانے والی ناانصافی کوقطعی برداشت نہیں کیاجائے گا۔ اس دوران عوامی میٹنگ میں رفاقت اعجاز، واجدکھٹانہ اورمنتٹاچوہان نے بھی خطہ پیرپنچال اوردیگراضلاع میں ٹرائبل کوآرڈی نیشن کمیٹی کی مہم کے اغراض ومقاصد بیان کئے۔اس دوران مولوی عبدالسلام ،شکیل احمد ،ڈاکٹربشیر، حاجی عبدل اورحاجی سلطان جامع مسجدزیروموڑنے بھی ٹرائبل کوآرڈی نیشن کمیٹی کوتعاون دینے کی یقین دہانی کرائی۔