پونچھ//آل انڈیا بیکورڈ کلاسز یونین پونچھ کی جانب سے پریڈ گراؤنڈ پارک پونچھ میں ایک اجلاس زیر صدارت صدارت حسام الدین بیتاب منعقد کیاگیا۔اس موقعہ پر عبدالمجید ملک مہمان خصوصی تھے ۔ مقررین نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں حکمران جماعتوں نے پسماندہ طبقہ کے لوگوں کو بے وقوف بنا کر اقتدار حاصل کیااور کئے گئے تمام وعدے فراموش کردیئے گئے ہیں۔ عبدالمجید ملک نے کہا کہ او بی سی کے لوگ اب ایسی جماعتوں کومعاف نہیں کریں گے بلکہ آئندہ الیکشن میں پوری ریاست میں اپنے امیدوار کھڑے کئے جائیںگے ۔ اجلاس میںعبدالرشید شاہ پوری، فوجی محمد رشید، پروفیسر کالی داس، سنتوش چند، ایم آر سنگوترے، جاوید ریشی، جمال الدین، عبدالرزاق، مولوی بشیر، حاجی محمد شریف، ولی محمد شیخ وغیرہ بھی موجو دتھے ۔