جموں//گوجردیش یوتھ دیش باڈی نے حکومت سے آصفہ عصمت ریزی اورقتل کیس کی تحقیقات میں سرعت لانے کامطالبہ کیاہے۔یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گوجردیش یوتھ باڈی کے صدرچوہدری نزاکت کھٹانہ نے کہاکہ مجرم کاتعلق کسی بھی مذہب سے کیوں نہ ہو،مجرم مجرم ہوتاہے ۔انہوں نے کہاکہ ہندوایکتامنچ کی جانب سے ترنگے جھنڈے کاسہارالے کر ملزمان کی حمایت میں ریلی نکالنا انسانیت کیلئے شرمناک ہے۔انہوں نے کہاکہ کانگریس اوربی جے پی سے وابستہ لیڈران کی جانب سے ریلی کی حمایت کرنے والے لیڈران کے خلاف بھی معاملہ درج کیاجاناچاہیئے۔انہوں نے سیاسی لیڈران سے کہاکہ وہ اس معاملے کوووٹ بنک کیلئے استعما ل نہ کریں۔اس کے علاوہ کھٹانہ نے ریاست میں فاریسٹ رائٹس ایکٹ لاگوکرنے کابھی مطالبہ کیا۔اس دوران پریس کانفرنس میںچوہدری شفیع، چوہدری جماعت علی، عبدل خان، چوہدری ذیشان ،عاشق حسین، رکم دین ،بشارت ودیگران بھی موجودتھے۔