جموں//راجیہ سبھامیں حزب اختلاف لیڈر اورسابق وزیراعلیٰ جموں کشمیرغلام نبی آزادنے نامورکانگریس لیڈرآنجہانی انل چوپڑہ اوراروندرسنگھ مکی کے گھرجاکرلواحقین کے ساتھ تعزیت کااظہارکیااورغمزدہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی ظاہرکی۔اس دوران دیگرکانگریس لیڈران بشمول شام لال شرما، نوانگ رگزن جورا، غلام محمدسروری ،رمن بھلہ، منوہرلال شرما، چوہدری محمداکرم ودیگران بھی غلام نبی آزادکے ہمراہ تھے۔اس دوران غلام نبی آزادنے آنجہانی انل چوپڑہ کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کااظہارکیا۔انہوں نے مرحوم لیڈرکی پارٹی وسماج کے تئیں بے پناہ خدمات پرانہیں شاندارخراجِ عقیدت پیش کیا۔آزادنے کہاکہ انل چوپڑہ کانگریس کاایک جانبازسپاہی تھاجنھوں نے علاقہ کے لوگوں کی خدمت کی۔اورپھراروندرسنگھ مکی کے گھرجاکران کی والدہ سربنس کورکی وفات پربھی افسوس کااظہارکیا۔کانگریس لیڈرنے آنجہانی افرادکی روح کی تسکین کیلئے دعاکی۔