سرینگر//آرینز گروپ آف کالجز، راجپورہ، چنڈی گڑھ 28 جنوری کو آرینس کیمپس میں پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ، چندی گڑھ کے تعاون سے خون کا عطیہ کیمپ منعقد کرے گا۔ ڈاکٹر وپن کوشل، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس)، پی جی آئی ایم ای آر چنڈی گڑھ، پی جی آئی ایم ای آر ٹیم کے ساتھ بطور مہمان خصوصی پروگرام میں شرکت کریں گے۔ڈاکٹر انشو کٹاریہ، چیئرمین، آرینز گروپ نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد رضاکارانہ خون کے عطیہ کو فروغ دینا اور ہنگامی اور اہم طبی ضروریات کے لیے خون کی دستیابی کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔خون کے عطیہ دہندگان کو ان کی قیمتی شراکت کے اعتراف میں PGIMER چندی گڑھ کی جانب سے تعریفی سند سے نوازا جائے گا۔