آئی سی سی ورلڈکپ میں ایک کروڑ ڈالر کی انعامی رقم تقسیم ہوگی

لندن/انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ 2019 کے لیے ایک کروڑ ڈالر کی انعامی رقم رکھی ہے۔انگلینڈ میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ میں مجموعی طور پر ایک کروڑ ڈالر کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی، ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر، رنر اپ کے ہاتھ 20 لاکھ ڈالر کی رقم لگے گی۔سیمی فائنل میں مات کھانے والی ہر ٹیم کو 8،8 لاکھ ڈالرز حاصل ہوں گے جب کہ لیگ مرحلے میں جیتنے والی ٹیموں کو 40،40  ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔واضح رہے 2015 کے آئی سی سی ورلڈکپ میں بھی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ ڈالر رکھی گئی تھی۔دریں اثنا  ورلڈ کپ سے قبل کھیلنے جانے والے تمام 10 وارم اپ میچز پہلی بار براہ راست نشر کیے جائیں گے۔ناظرین کو اسٹیٹ آف آرٹ کوریج سے لطف اندوز کرنے کیلئے ہر میچ میں 32 کیمرے استعمال ہوں گے،ان میں 8 الٹرا موشن ہاک آئی کیمرے، فرنٹ اینڈ ریورس ویو اسٹمپ کیمرے اور اسپائیڈر کیم بھی شامل ہیں بجب کہ پہلی بار ورلڈ کپ میں 360 ڈگری ری پلیز پیش کیے جائیں گے۔تمام وینیوز میں دوران میچ جہاں پر ڈرون کیمروں سے فضائی مناظر پیش کیے جائیں گے وہیں پر ’بگی کیم‘ کے دریعے گراؤنڈ لیول مناظر بھی ناظرین کو دکھائے جائینگے۔