اُوڑی میں 13سالہ لڑکا پہاڑی سے پھسل کر لقمہ اجل

سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے اُوڑی میں بدھ کو ایک13سالہ لڑکا پہاڑی سے گر کر لقمہ اجل بن گیا۔
اطلاعات کے مطابق عرفاد حسین ولد میر حسین نامی یہ لڑکا جنگل میں گھاس کاٹنے کے دوران پھسل کر پہاڑی سے نیچے گر کر ایک گہری کھائی میں جاگرا۔
اطلاعات میں مزید بتایا جارہا ہے کہ بعد ازاں مذکورہ لڑکے کو بر آمد کرکے نزدیکی ہیلتھ مرکز پہنچایا جہاں اُسے مردہ قرار دیا گیا۔