جموں//اُردواسکالروںکے ایک وفد نے ڈاکٹرمحمدذاکرکی قیادت میںوزیر برائے محکمہ مال عبدالرحمان ویری کے ساتھ ملاقات کی ۔اس دوران وفد نے وزیر کو اپنی مطالبات کی فہرست پیش کی جن میں نائب تحصیلداراورپٹواریوں کیلئے تحریری امتحان کے سلسلے میں جے اینڈ کے سروس سلیکشن بورڈ کی طرف سے 18؍ نومبر2017ء مشتہر کئے گئے نصاب کے مطابق نائب تحصیلدار امتحان کیلئے 100نمبرات پر مشتمل اُردو مضمون آخری مرحلے میں شامل نہیں کیا تھا۔ اس دوران وفدنے اردو کے نمبرات کو میرٹ لسٹ میں شامل کرنے کی مانگ کی ۔ اس دوران وزیرعبدالرحمن ویری نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ اس معاملے کو اپنی طرف سے حل کرنے پوری کوشش کریں گے تاکہ اردو کو جائز مقام دلایا جاسکے۔ وفد نے کہا کہ سال ۲۰۱۵ء میں جموں و کشمیر سروس سلکشن بورڈ نے محکمہ مال کی اسامیوں کو پر کرنے کے لئے اشتہار (Advertisment) نکالی جس میںسے پٹواری اور نائب تحصیلدار کے لئے چند اسامیاں مختص کی گئیں اور JKSSB نے باضابطہ طور پر ان اسامیوں کو پر کرنے کے لئے مقابلہ جاتی امتحان conduct کرانے کے لئے نصاب تیار کیا تھا۔ محکمہ مال کی ضرورت کے پیشِ نظر اردو کو بھی نصاب میں شامل کر لیا گیا ۔ جس کو لے کر کافی حلقوں میں مباحثے ہوئے اور آخر معاملہ عدالت تک لے جایا گیا ۔جب عدالت بھی اس پہ صحیح فیصلہ دینے میں کامیاب نہ ہو پائی تو اُنھوں نے JKSSBکے سر یہ معاملہ ٹھونس دیا ۔اور اب جب پہلے نصاب کو بدل کر JKSSBنے نیا نصاب تیار کیا ہے تو اس میں اردو کی حیثیت ثانوی رکھی گئی ہے یہ نصاب محکمہ مال کی ضرورت کے بلکل منافی ہے پہلے بھی جب نائب تحصیلداروں اور پٹواریوں کے لئے Recrutment) کی گئی تو اس میں بہت سارے ایسے لوگ بھی آگئے جو اردو سے مکمل طور پر نابلد تھے جس کی وجہ سے جو کام حالصتاََ اردو میں ہوتا تھا وہ صحیح طرح سے نہیں ہو رہا ہے کیوں کہ Patware اور Naib Tehsildar کے لئے اردو جاننا ضروری ہے ۔اس نئے نصاب کے مطانق Candidate کو پہلے General Study کا امتحان پاس کرنا ہے اس کے بعد اردو کا امتحان صرف کوالیفائی کرنا ہے اور وہ بھی 40% نمبرات لے کر اور یہ نمبرات merit میں شامل نہیں کئے جائے گے یعنی اردو کو صرف کوالیفائی کرنا ہے اور وہ بھی خارجی سطح پہ۔ اردو ریاست کی سرکاری زبان ہے اور سرکاری زبان کے ساتھ اس طرح کا رویہ ناقابل برداشت ہے اس لئے ہماری آپ سے مودبانہ گذارش ہے کہ آپ اس معاملے میں ذاتی دلچسپی دکھاتے ہوئے مداخلت کریں اور ہماری مانگ کو پورا کیا جائے تاکہ محکمہ مال میں ہماری ریاست اور قوم کے قیمتی ورژے کو تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔ان سکالروں نے خدشہ ظاہر کی کہ امتحان پاس کرنے کے لئے صرف جنرل نالج پرچے کوہی اہم قرار دیا جائے گا اور اُردو پرچے کو خاص اہمیت حاصل نہیں ہوگی ۔وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ اُردو ریاست جموں وکشمیر کی سرکاری زبا ن ہے اور اس کی حفاظت کرنے کیلئے حکومت وعد ہ بند ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت بشمول دیگر زبانوں کے اردو زبان کو ترقی دینے کے لئے تمام تر اقدامات کرے گی۔۔وزیر نے یقین دلایا کہ وہ اس مسئلے کو ایس ایس آر بی کے چیئرمین کے ساتھ اٹھائیں گے ۔اس دوران وفدمیںڈاکٹرتنویراحمد، سجاداحمد بانڈے، عارف احمد، جاویدشاہ، قیوم ملک، اعجازاحمد،اشتیاق احمدوغیرہ شامل تھے۔