بارہمولہ//ضلع بارہمولہ کے اوگمونہ کنزر ٹنگمرگ علاقہ گزشتہ کئی ہفتوں سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہے اور مقا می آبادی ناصاف پانی استعمال کرنے پر مجبورہے۔ مقا می لوگو ں کا کہنا ہے کہ اگر چہ جل شکتی محکمہ نے علاقے میں پانی فراہم کرنے کے لئے کئی برس قبل پایپیں بچھائیںلیکن وہ کم ہوگئی ہیں اور بعد میں اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے ۔لوگوں کے مطابق کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ کے افسران کو مطلع کیا گیا تاہم کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ انہوں نے متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں فوری طور پر صاف پانی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔