ترال//اونتی پورہ گرڈ اسٹیشن میں پندرہ روز کی کوششوں کے بعد مرمت کی کام کو مکمل کر کے 200گاوں دیہات میں بجلی سپلائی بحال کی گئی ہے جس پر لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے ۔گرڈسٹیشن میں دو ہفتے قبل ایک بڑے ٹرانسفارمر میں خرابی کے بعد 200گاوں دیہات کے ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑاجس کے حوالے سے دو روز قبل کے شمارے میں ایک رپوٹ شائع کی تھی جس کے بعد سنیچر کی شام محکمے نے سپلائی بحال کر دی ہے ۔محکمہ کے ذمہ داروں کشمیر عظمی کو بتایا کہ خرابی اس قدر تھی جس کی مرمت کےلئے ایک ماہ سے زیادہ کا وقت درکار تھا تاہم محکمے کے ملازمین نے دن رات ہنگامی بنیادوں پر کام کرکے کم وقت میں بجلی سپلائی کو یقینی بنایا ہے ۔محکمے نے عوام کو صبر اور اپنے تعاون دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔