جموں //جموں بھگوتی نگر میں انڈور اسٹیڈیم کی تعمیر کے معاملہ کو لے کر ینگ پنتھرس نے ریاستی انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج کیا ۔پنتھرز کارکنوں نے نے پی ڈی پی اور بھاجپا کی سابقہ ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہاکہ ان دونوں سیاسی پارٹیوں نے اقتدار میں آنے کے بعد نوجوانوں کی یکسر نظر انداز کیا ۔اپنے خطاب میں ینگ پنتھرز کے صدر ترسیم سنگھ نے کہاکہ سابقہ حکومت نے جموں میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کوئی بھی کام نہیں کیا جس کی وجہ سے اس شعبہ سے وابستہ نوجوانوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔انہوں نے کہاکہ بھاجپا نے انتخابات کے دوران جموں کے نوجوانوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آنے کی صورت میں بھگواتی نگر میں انڈور اسٹیڈیم تعمیر کروائے گئی جبکہ اس سلسلہ میں جے ڈی اے کی جانب سے اراضی بھی دی گئی ہے لیکن پارٹی نے اقتدار میں انے کے بعد اس طرف توجہ ہی نہیں دی ۔بنو پرتاب سنگھ نے کہاکہ جے ڈی اے کی طرف سے دی گئی زمین اس وقت پلیدی جمع کرنے کیلئے جگہ بن کر رہ گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھاجپا کے مقامی ممبراسمبلی سے اس سلسلہ میں متعدد بار رجوع کیا گیا لیکن انہوں نے صرف یقین دہانیوں ہی کروائی جبکہ عملی طور پر اس سلسلہ میں کوئی بھی قدم نہیں اٹھا گیا ہے ۔مظاہرین نے ریاستی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ اراضی پر وعدے کے مطابق جلداز جلد انڈور اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے تاکہ اس شعبہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اس موقعہ پر ارجن سوری ،ارون مہرا ،اکشے بھاٹیہ ،اجے سنگھ ،سنیل کمار ،سنی سنگھ ،وشال کمار ودیگران موجود تھے ۔