اننت ناگ میں پر تشدد احتجاج،2نوجوان مضروب

 اننت ناگ //قصبہ میں نماز جمعہ کے بعد شدید جھڑپوں کے باعث 2نوجوان پیلٹ اور ایک پولیس اہلکار پتھر لگنے سے مضروب ہوئے۔ جنگلات منڈی اور گانجی وارہ میں فورسز اور مظاہرین کے درمیان  زبردست جھڑپیں ہوئیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں اتھل پتھل مچ گئی۔ مظاہرین نے پولیس اور فورسز پر پتھرائوکیا جبکہ فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اشک آور گیس اور پیلٹ کا بھی استعمال کیا جس کے نتیجے میں دو نوجوان پیلٹ لگنے سے زخمی ہوئے اور ایک پولیس اہلکار بھی سر میں پتھر لگنے سے زخمی ہوا۔ان علاقوں میں کافی دیر تک جھڑپیں ہوتی رہیں۔