اننت ناگ//ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ محمد یونس ملک نے ماسٹر ٹرینرس کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں پولنگ عملے کو چناﺅ سے متعلق تربیت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ ڈی سی آفس اننت ناگ میںآج ای وی ایمز کی پہلی رینڈومائزیشن کے دوران 67ای وی ایمز کے ذریعے چناﺅ عملے کو تربیت دی گئی۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ اے آراووز اورتحصیلدار تربیتی عمل کی نگرانی کریں گے۔جب کہ ماسٹر ٹرینرس پولنگ عملے کو چناﺅ سے متعلق دیگر پہلوﺅں کے بارے میں جانکاری دیں گے۔متعلقہ حکام کو تربیت کے لئے لازمی تعاﺅن دینے پر زوردیا گیا۔جب کہ ایس ایس پی اننت ناگ تربیتی مقامات پر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں گے۔میٹنگ میں دیگر آفیسران کے علاوہ تمام اے آر اووز،تحصیلداروں اورمتعلقہ پرنسپل صاحبان نے شرکت کی۔ادھرپارلیمانی ضمنی چناﺅ کے لئے گاندربل میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی رینڈومائزیشن کا عمل مکمل ہوگیا ۔اس موقعہ پر تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندے اور چناﺅ سے جڑے آفیسران موجود تھے۔رینڈومائزیشن کا عمل ضلع چناﺅ آفیسر گاندربل طارق حسین گنائی کی موجودگی میں انجام دیا گیا۔اس موقعہ پر ضلع چناﺅ آفیسر نے متعلقہ آفیسران اور سیاسی جماعتوں پر الیکشن آف انڈیا کے رہنماخطوط کے تحت مثالی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملد رآمد کرنے پر زوردیا۔انہوںنے ضلع میں چناﺅ کے پرامن اورمنصفانہ انعقاد کے لئے آفیسران پر قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی۔