جموں//سائبر پولیس جموں نے ایک بڑی گینگ کاسراغ لگا کرانشورنس فراڈمیں ملوث تین افراد کو بجنور اترپردیش سے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے معصوم عوام سے لوٹی گئی دس لاکھ روپے کی رقم برآمد کرلی ۔16جنوری کو سائبر پولیس جموں کو معیدالاسلام نامی ایک شخص نے شکایت درج کی کہ 7دسمبر2020کو اُسے نامعلوم افراد جوخود کومیکس انشورنس کمپنی سے وابستہ جتلارہے تھے ،نے شکایت کنندہ کو بونس رقم کا لالچ دے کراُسے فیس کی رقم جمع کرنے پر آمادہ کیاتاکہ وہ انشورنس بونس کا دعویٰ کرسکے اور آخرکار شکایت کنندہ سے متعددلین دینوں میں دس لاکھ روپے کا چونا لگایا۔اس شکایت پر سائبر پولیس جموں نے ایف آئی آر زیر نمبر04/2021درج کرکے تحقیقات شروع کی۔دوران تفتیش لین دین کے معاملات کی جانچ کی گئی اور متعلقہ بینکوں سے کھاتہ داروں کی تفاصیل حاصل کی گئی۔اس دوران الہ آباد بینک کی بجنور اترپردیش شاخ سے ایک کھاتہ دار کا پتہ چلا جس کے کھاتے میں ساڑھے چھ لاکھ روپے جمع کئے گئے تھے۔متعلقہ بینک کے منیجر سے کھاتہ دار کی معلومات حاصل ہوئی اور پتہ چلا کہ یہ کھاتہ محمد گلشار ولد عدو ساکن گاﺅں گوپال پور تحصیل وضلع بجنور عمر32برس کے نام ہے ۔پولیس نے فوری طور ملزم کے کھاتے کی تفاصیل اور موبائیل ریکارڈ کے جائزے سے پولیس ملزم کی کھوج لگانے میں کامیاب ہوئی اورانسپکٹر منوج گپتا کی قیادت میں پولیس نے ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ وسیم ہمدانی کی نگرانی میں تینوںملزماں کومقامی پولیس کی مددسے گرفتار کیا۔ ملزموں کی شناخت محمد گلشار کے علاوہ وکاس ولدمنیش ساکن گاﺅں شملہ تحصیل وضلع بجنور اور دلشادولدرہیشوالدین ساکن محی الدین پور تحصیل وضلع بجنور کے طور ہوئی ہے۔