جموں//موجودہ دورمیں انسانی اقدار ناپیدہوتی جارہی ہیں ،انصاف ،بھائی چارہ اورپیارومحبت کتابوں میں ہی سمٹ کررہ گیاہے ،کرپشن اوراقرباپروری سماج کی جڑوں کوجھنجھوڑکررکھ دیاہے ۔فرقہ پرستی نے سماج میں جگہ بنالی ہے جس کی وجہ سے نفرت کوپنپنے کاموقعہ مل رہاہے۔ان خیالا ت کااظہار یہاں منعقدہ ایک پریس کے دوران جمیت اہل حدیث جموں وکشمیر کے صدرغلام محمدبٹ اور جنرل سیکریٹری ڈاکٹرعبدالطیف الکندی نے مشترکہ طورپرکیا۔ جمعیت اہل حدیث کے عہدیداران نے کہاکہ موجودہ دورکے مسائل پرگفت وشنیداوران پربحث وتمخیص کے مقصد سے دعوہ کانفرنس کاانعقاد کیاجارہاہے ۔کانفرنس ہذا 17فروری کو’الحمادالاسلامی ‘بیلی چرانا میں اوراگلے روز18 فروری کوعیدگاہ جموں میں منعقدہوگی جس میںعلامہ ظفرالحسن مدنی سمیت ناموراسلامی اسکالر خطاب کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ دورکی برائیوں جن میں انسانی اقدارکازوال، فحاشیت ،جرائم ،فرقہ پرستی کے سبب مہذب معاشرے کی بنیادیں کھوکھلی ہونے سے متعلق تبادلہ خیال کیاجائے گا۔انہوں نے شام،افغانستان ،لبنان ،یمن کشمیراورفلسطین میں انسانوں کے قتل عام پرتشویش کااظہارکیا ۔انہوں نے کہاکہ کانفرنس ہذامیں اسلامی ممالک پرغیرضروری ضوابط تھوپنے اورمسلمانوں کے معاملات میں بے جامداخلت پربحث وتمخیص کی جائے گی۔ ڈاکٹر الکندی نے کہاکہ بچوں اوروالدین کے بڑھتی خلیج تشویش کاباعث ہے ۔انہوں نے کہاکہ تعلیم کے شعبے کوکاروبارکے طورپرسمجھاجارہاہے ،مالی فوائد کی خاطر کسی بھی طرح کی جعلسازی سے گریزتک نہیں کیاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ دورمیں انسانی اقدارروبہ زوال ہیں اورناپیدہونے کے درپہ ہیں ۔ڈاکٹرعبدالطیف الکندی نے کہاکہ سوشل میڈیا پرافواہیں ،جھوٹ پرمبنی رپورٹوں کے بے ہنگم پھیلائوکے سبب مسلم دُنیامیں انتشارپیداکیاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ معصوم لوگوں پرمظالم ڈھائے جارہے ہیں ۔ اس سلسلے میں الکندی نے کہاکہ دہلی کے گپتا کے علاوہ حضرت حوّاکوبربریت کانشانہ بنانے کے انسانیت سوزواقعات بشمول قصورپاکستان کی زینب ، مردان کی آسیمہ ،کٹھوعہ کی آصفہ بانوکی عصمت ریزی اورقتل کے سانحات سے ظاہرہوتاہے کہ حیوانیت نے اپنی تمام ترحدودپارکردی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ معصوموں بالخصوص حضرت حواّ پرمظالم انسانیت کیلئے سوالیہ نشان ہیں۔انہوں نے کشمیرکے سوپورمیں ایک نوزائدہ بچی کوایک کتے کی جانب سے منہ میں ڈال کربازارمیں لانے کوبھی باعث فکرقراردیا۔ ڈاکٹرالکندی نے کہاکہ جمیعت اہل حدیث جموں وکشمیر انسانیت کی فلاح کیلئے ریاست کے تینوں خطوں میںامن بھائی چارے ، اورنبی آخرالزماں حضرت محمدﷺ کے انسانوں کے نام پیغام اوراسلام کی حقیقی تعلیمات کولوگوں تک کیلئے کوششیں کررہی ہے ۔انہوں نے مسلمانوں سے متحدہوکرایک اُمت بننے پرزوردیتے ہوئے قرآن اورسنت پرعمل پیراہونے کی تلقین کی۔