Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

امید ہے نئی حکومت امن برقرار رکھے گی دہشت گردی اور علیحدگی پسندی پر سخت کاروائی کی جانی چاہئے: رینہ

Mir Ajaz
Last updated: October 9, 2024 11:42 pm
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

جموں// جموں و کشمیر میں بی جے پی کے اہم اپوزیشن کی حیثیت سے ذمہ داری ادا کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے، جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے بدھ کو امید ظاہر کی کہ نیشنل کانفرنس کی قیادت میں بننے والی حکومت دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کے خلاف سخت اقدامات کرے گی اور خطے میں امن اور بھائی چارے کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں بی جے پی کی حمایت یافتہ آزاد امیدواروں اور ہم خیال جماعتوں کی ناقص کارکردگی نیشنل کانفرنس-کانگریس اتحاد کے اکثریت حاصل کرنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ رینہ نے کہا، “بی جے پی نے 29 اسمبلی نشستیں جیت کر اور سب سے زیادہ ووٹ شیئر حاصل کر کے اپنی تاریخ کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہم عوام کا شکر گزار ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور پارٹی کے صدر جے پی نڈا کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں جن کی قیادت میں یہ شاندار کامیابی ممکن ہوئی”۔ جموں میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رینہ، جو اپنے آبائی حلقہ نوشہرہ سے نیشنل کانفرنس کے سریندر چوہدری کے ہاتھوں ہار گئے، نے کہا کہ بی جے پی 35 نشستیں حاصل کرنے اور کشمیر کے آزاد امیدواروں اور ہم خیال جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا منصوبہ بنا رہی تھی۔ بی جے پی رہنما نے کہا، “ان آزاد امیدواروں اور جماعتوں کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں تھی اور وہ اتحاد کے امیدواروں سے ہار گئے۔ میری نیک خواہشات تمام جیتنے والے امیدواروں کے ساتھ ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ بننے والی حکومت عوامی مفاد کے لیے کام کرے گی اور خطے میں امن، خوشحالی اور بھائی چارے کو فروغ دے گی”۔ انہوں نے مزید امید ظاہر کی کہ نئی حکومت جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ رینہ نے کہا کہ مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں سکیورٹی کی صورتحال اور ترقی میں مجموعی طور پر بہتری لائی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا، “نئی حکومت کو خاص توجہ دینی ہوگی تاکہ جموں و کشمیر میں حاصل شدہ امن کو کوئی نقصان نہ پہنچے جو پچھلے 10 سالوں میں مودی اور وزیر داخلہ کی کوششوں سے ممکن ہوا ہے”۔ بی جے پی کے صدر نے کہا کہ اتحاد کی حکومت سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ عوام کے ساتھ انصاف کرے گی اور اپنے منشور کے مطابق ڈیلی ویجرز کو ریگولرائز کرے گی۔ رینہ نے کہا، “بی جے پی کے جیتنے والے امیدوار نئی اسمبلی میں اپنی ذمہ داری پوری کریں گے۔ وہ عوامی مسائل کو بھرپور طریقے سے اٹھائیں گے اور یہ یقینی بنائیں گے کہ لوگوں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔ بی جے پی امن، خوشحالی اور قوم پرستی کے وعدے پر قائم ہے،پارٹی کے نومنتخب اراکین جلد ملاقات کریں گے تاکہ مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جا سکےـ”۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ اور جے پی نڈا نے انہیں بی جے پی کی کارکردگی پر مبارکباد دینے کے لیے فون کیا۔ رینہ نے مزید کہا، “جموں خطے سے کانگریس اور نیشنل کانفرنس کا تقریباً صفایا ہو گیا ہے۔ کشمیر میں بی جے پی کی کارکردگی بھی قابل ذکر رہی۔ پارٹی نے راجوری اور پونچھ میں دو لاکھ سے زیادہ ووٹ حاصل کیے جہاں پہلے بی جے پی کو امیدوار تک ملنا مشکل ہوتا تھا۔ عوام نے پارٹی کا ساتھ دیا اور ہم ان کے شکر گزار ہیں”۔ اپنے حلقہ نوشہرہ سے شکست کے بارے میں بات کرتے ہوئے رینہ نے کہا کہ وہ جیت کی امید رکھتے تھے اور “ہم اپنی شکست کی وجوہات کا جائزہ لیں گے”۔ اُنہوں نے مزید کہا، “نوشہرہ کے لوگوں نے بی جے پی کو 27,000 سے زیادہ ووٹ دیے جو 2014 کے اسمبلی انتخابات کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔ 2022 میں ہونے والی حد بندی کے بعد حلقے کا ایک بڑا حصہ سندربنی-کالاکوٹ حلقہ میں شامل ہو گیا، جسے پارٹی نے 20,000 سے زائد ووٹوں کی بھاری اکثریت سے جیتا”۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
مقامی زبانیں ملکی ثقافت کازیور انگریزی بولنے والوں کو عنقریب شرم آئے گی:امیت شاہ
برصغیر
پنشنروں کی شکایات کا ازالہ ترجیح یکم سے30جولائی تک خصوصی مہم کاانعقاد ہوگا:ڈاکٹرجتندرسنگھ
برصغیر
سونیا گاندھی ہسپتال سے رخصت، کانگریس رہنما کی صحت میں بہتری
برصغیر
مودی غیرملکی دورے کے بعد وطن واپس آج بہاراوراُڑیشہ کے دورے پرروانہ ہوں گے
برصغیر

Related

تازہ ترینجموں

جموں یونیورسٹی ہوسٹل جمبولوچن کی بالکونی سے گرنے کے باعث طالب علم جاں بحق

June 18, 2025
برصغیرتازہ ترینجموںکشمیر

ریاستی درجہ کی بحالی کوئی احسان نہیں، جموں و کشمیر کے عوام کا آئینی حق ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

June 18, 2025
برصغیرتازہ ترینجموںکشمیر

امرناتھ یاترا 58: ’جے کے اے ایس‘ افسران بطور کیمپ ڈائریکٹرز و ایڈیشنل ڈائریکٹرز تعینات

June 18, 2025
تازہ ترینجموں

امرناتھ یاترا: جموں صوبہ میں اضافی چیک پوائنٹس قائم کرنے کی ہدایت، سیکورٹی مزید سخت

June 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?