یواین آئی
واشنگٹن// امریکہ نے پابندیوں کی خلاف ورزی پر وینزوئیلا کے ساحل کے قریب تیل بردار جہاز کو قبضے میں لے لیا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ کارروائی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وینزوئیلا کے صدر نکولس مادورو پر دباؤ بڑھانے کی مہم کا حصہ ہے، جس سے علاقائی تناؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جہاز کی شناخت ‘دی اسکیپر’ کے نام سیہوئی ہے، ایف بی آئی، ہوم لینڈ سکیورٹی اور کوسٹ گارڈ نے محکمہ دفاع کی مدد سے جہاز کو قبضے میں لینے کے وارنٹ پر عمل درآمد کیا۔امریکی اٹارنی جنرل نے دعویٰ کہ جہاز کا دہشت گرد تنظیموں کی مدد کرنے والے غیر قانونی شپنگ نیٹ ورک سے تعلق ہے۔تیل بردار جہاز پر کئی سال سے پابندی عائد تھی۔ جہاز کو وینزوئیلا اور ایران سے تیل کی غیرقانونی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔