اقوام متحدہ: امریکہ نے منگل کے روز عرب ممالک سمیت دیگر ممالک کی جانب سے بھی وسیع پیمانے پر حمایت یافتہ اقوام متحدہ کی قرارداد کو ویٹو کر دیا۔ قرارداد میں غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس میں کہا گیا تھا کہ مغوی یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر ہونے والے مذاکرات میں مداخلت کی جائے گی۔15 رکنی سلامتی کونسل میں قرارداد کے حق میں 13 جبکہ مخالفت میں ایک ووٹ ڈالا گیا۔ اس ووٹنگ میں برطانیہ نے حصہ نہیں لیا۔ اس ووٹنگ سے جنگ کے خاتمے کے لیے دنیا بھر کے ممالک کے حمایت کی عکاسی ہوئی۔یہ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی سلامتی کونسل کی قرارداد تھی جس کو امریکہ نے ویٹو کر دیا۔ یہ قرارداد امریکہ کی اس حریف قرارداد کے ایک دن بعد پیش کی گئی جس میں امریکہ نے تمام یرغمالیوں کی رہائی سے منسلک عارضی جنگ بندی کی حمایت کی ہے۔عملی طور پر امریکہ سمیت کونسل کے ہر رکن نے غزہ کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیل کی جانب سے فوجی کارروائی کے منصوبے کی مکالفت کی اور وہاں آنے والی تباہی پر تشویش کا اظہار کیا۔ رفح میں تقریباً 15 لاکھ فلسطینیوں نے جنگ سے بچنے کے لیے پناہ حاصل کی ہے۔ووٹنگ سے قبل، الجزائر کے اقوام متحدہ کے سفیر، کونسل میں عرب نمائندے، امر بیندجمہ نے کہا: “اس مسودہ قرارداد کے حق میں ووٹ فلسطینیوں کے حق زندگی کی حمایت ہے۔ اس کے برعکس، اس کے خلاف ووٹ دینے کا مطلب وحشیانہ تشدد کی توثیق ہے۔”امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے یہ کہتے ہوئے جواب دیا کہ امریکہ فوری کارروائی کی خواہش کو سمجھتا ہے لیکن اس کا خیال ہے کہ یہ قرارداد یرغمالیوں کے معاہدے پر جاری حساس مذاکرات پر منفی اثر ڈالے گی اور کم از کم چھ ہفتوں تک لڑائی میں وقفہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو، ہم زیادہ دیرپا امن قائم کرنے کے لیے وقت نکال سکتے ہیں،”امریکہ نے منگل کے روز عرب ممالک سمیت دیگر ممالک کی جانب سے بھی وسیع پیمانے پر حمایت یافتہ اقوام متحدہ کی قرارداد کو ویٹو کر دیا۔
عالمی صحت تنظیم کی کارروائی | غزہ کے ہسپتال سے 32سنگین مریض منتقل
یواین آئی
جنیوا// عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا کہ اس نے گزشتہ دو دنوں میں جنوبی غزہ کے نصر اسپتال سے دو بچوں سمیت 32 سنگین مریضوں کو منتقل کیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ترجمان طارق جسر نے منگل کے روز جنیوا میں ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ تقریباً 130 بیمار اور زخمی مریض اور کم از کم 15 ہیلتھ ورکرز اسپتال کے اندر ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے ان کی حفاظت اور بہبود پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ بیماروں اور زخمیوں کی زندگی بچانے والی طبی نگہداشت میں رکاوٹ مزید اموات کا باعث بنے گی۔اقوام متحدہ کی صحت کے ادارے نے کہا کہ خان یونس میں واقع نصر اسپتال پر 14 فروری کو اسرائیلی فوج کے حملے کے بعد کام بند ہوگیا تھا۔ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ نصر اسپتال میں بجلی اور پانی نہیں ہے اور طبی فضلہ اور کوڑا کرکٹ بیماریوں کی افزائش کا سبب بن رہے ہیں۔