افغانستان قیام ِ امن

کابل//افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کے ساتھ ممکنہ امن مذاکرات کے لیے 12 افراد پر مشتمل کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔افغانستان کے مستقبل کے موضوع پر جنیوا میں ہونے والی ایک بین الاقوامی کانفرنس سے بدھ کو اپنے خطاب میں افغان صدر نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت نے طالبان سے مذاکرات کے لیے 12 رکنی کمیٹی نامزد کردی ہے۔صدر غنی نے کانفرنس کے شرکا کو بتایا کہ کمیٹی میں مرد اور خواتین دونوں کی نمائندگی ہے اور اس کی سربراہی صدر کے چیف آف اسٹاف عبدالسلام رحیمی کریں گے۔اپنے خطاب میں صدر اشرف غنی نے ان چار رہنما اصولوں کا بھی ذکر کیا جو ان کے بقول طالبان کے ساتھ کسی بھی ممکنہ امن معاہدے کی بنیاد ہوں گے۔ان اصولوں میں افغان آئین کا احترام کرنے اور افغانستان کے داخلی معاملات میں کسی بھی غیر ملکی "دہشت گرد" یا جرائم پیشہ گروہ کی مداخلت مسترد کرنے کے نکات شامل ہیں۔افغان حکومت ماضی میں بھی بارہا کسی پیشگی شرط کے بغیر طالبان کو مذاکرات کی پیشکش کرچکی ہے لیکن افغان طالبان کا مو?قف رہا ہے کہ کابل حکومت امریکہ کی کٹھ پتلی ہے جس سے بات چیت نہیں ہوگی۔اس کے برعکس افغان طالبان امریکہ کے ساتھ براہِ راست مذاکرات پر نہ صرف آمادہ رہے ہیں بلکہ دونوں فریقوں کے درمیان حالیہ چند ماہ کے دوران پسِ پردہ رابطوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔افغان صدر کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کی نامزدگی بھی بظاہر امریکہ کے دباو? پر عمل میں آئی ہے جس کے نمائندہ? خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد افغان صدر سے طالبان کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے لیے اعلیٰ افغان حکام کی نامزدگی کا مطالبہ کر رہے تھے۔زلمے خلیل زاد گزشتہ دو ماہ کے دوران کم از کم دو بار قطر کے دارالحکومت دوحا میں افغان طالبان کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کرچکے ہیں۔رواں ماہ اپنے دورہ? کابل کے دوران زلمے خلیل زاد نے امید ظاہر کی تھی کہ طالبان کے ساتھ اپریل 2019ء￿  تک امن معاہدہ طے پاجائے گا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ لگتا ہے کہ طالبان کے ساتھ ابتدائی رابطوں کے بعد اب امریکہ مذاکرات میں افغان حکومت کے نمائندوں کی شرکت بھی چاہتا ہے اور لگ رہا ہے کہ امریکی حکام نے طالبان کو بھی اس پر آمادہ کرلیا ہے۔بدھ کو جنیوا میں جاری کانفرنس کے دوران اقوامِ متحدہ کے معاون نائب سیکریٹری جنرل روزمیری اے ڈی کارلو نے عالمی ادارے کے سربراہ انتونیو گوتیرس کا ایک پیغام بھی پڑھ کر سنایا جس میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان براہِ راست بات چیت کا عندیہ دیا گیا تھا۔بیان میں انتونیو گوتیرس کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان براہِ راست بات چیت کا ایک منفرد موقع آیا ہے جسے ضائع نہیں کرنا چاہیے۔