یواین آئی
کابل// افغانستان کے شمالی صوبے سمنگان میں منگل کو ایک سڑک حادثے میں سات افراد کی موت ہو گئی اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔یہ اطلاع صوبے کے سول ہسپتال کے سربراہ سید عثمان حمیدی نے بدھ کو دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔قابل ذکر ہے کہ گنجان سڑکوں پر لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور دوران سفر حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے افغانستان میں بڑی تعداد میں سڑک حادثات رونما ہوتے ہیں اور مسافر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ افغانستان میں گزشتہ 10 ماہ کے دوران سڑک کے حادثات میں 1,600 سے زائد افراد ہلاک اور 4,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔