Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

افسانچے

Mir Ajaz
Last updated: April 6, 2024 10:00 pm
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

پرویز مانوس

اصول
جبران خان کے گھر تعزیت کے لئے لوگوں کا تانتا بندھا ہوا تھا، اس کے نوجوان بیٹے کی موت پر تمام شہر کے لوگ افسوس کا اظہار کر رہے تھے ، جبران خان بھی کمرے میں مغموم بیٹھا اب پچھتا رہا تھا _۔ وہ اس شہر کا ایک نہایت ہی شریف النفس اور دیندار ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت ہی انصاف پسند اور اصول مند شخص تھا وہ محکمہ تعلیم میں اعلیٰ عہدے پر فائز تھا۔ ڈیپارٹمنٹ میں اسے نہایت ہی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا، جہاں بھی محکمہ کو کوئی مشکل پیش آتی تو اسے حل کرنے کے لئے جبران خان کو بھیج دیا جاتا اور وہ اعلیٰ حکام کے بھروسہ پر کھرا بھی اترتا _ اس بار بھی جب بارویں جماعت کے امتحانات شروع ہوئے تو چند امتحانی مراکز سے نقل کی شکایات موصول ہوئیں تو محکمہ کے اعلیٰ افسران نے ایک انسپکشن ٹیم بناکر اس کا ہیڈ جبران خان کو بنایا دیا۔ _ دوسری صبح جبران خان اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک امتحانی مرکز کا معائنہ کرنے پہنچا، ہال میں بیٹھے ہوئے تمام طلباء اپنے اپنے پرچے حل کرنے میں مصروف تھے، اتفاق سے اسی ہال میں اُس کا اپنا بیٹا بھی امتحان دے رہا تھا، اُس کے ساتھ آئے ہوئے ممبران ہال میں چکر لگانے لگے تو اچانک ایک ممبر کی نظر اُس لڑکے پر پڑی جو نقل کر رہا تھا تو اُس نے جبران کو اشارہ کرکے بتایا تو جبران اُس لڑکے کی جانب بڑھ گیا پھر سامنے کا منظر دیکھ کر وہ ششدر رہ گیا کیونکہ اُس کا اپنا بیٹا بے خوف نقل کرنے میں اسقدر محو تھا کہ اُسے آس پاس کی کچھ خبر ہی نہیں تھی۔ جبران نے اُس کے ہاتھ سے جوابی پرچہ چھین کر اس کے خلاف انفیر مینز کا کیس بناکر جوابی پرچہ ایگزامینر کے حوالے کیا تو بیٹا بھڑک اُٹھا، جبران نے سب کے سامنے یہ کہہ کر اُس کی پٹائی کردی کہ تمہارے لئے نقل کرنے میں کوئی رعایت نہیں ہے، میں تمہارے لئے اپنے اصول قربان نہیں سکتا، نکل جاؤ اس ہال سے کہہ کر وہ ایگزامنر سے باتیں کرنے میں مصروف ہو گیا۔ اتنے میں ان کا بیٹا غصے میں تلملاتا ہوا امتحانی ہال سے تیز تیز چلتا ہوا باہر نکل گیا اور تھوڑی دیر بعد جبران خان کو فون پر یہ خبر موصول ہوئی کہ ان کے بیٹے نے شہر کے بڑے پُل سے کُود کر اپنی جان کا خاتمہ کردیا ہے _۔

ڈیٹینگ
’’مونا بیٹی جلدی سے تیار ہوجاؤ وکی تمہیں سہیلی کے گھر پر ڈراپ کردے گا…….! ماں نے کچن سے آواز دے کر کہا تو مونا، جو ڈریسنگ ٹیبل پر سنگار کررہی تھی، وہیں سے بولی ’’ ماں مجھے ابھی تیار ہونے میں وقت لگے گا، بھیا کو جانےدو میں خود چلی جاؤں گی _۔‘‘
’’ٹھیک ہے ماں میں اُسے واپسی پر پک اپ کر لوں گا ،اب میں نکلتا ہوں‘‘، کہہ کر وکی نے موٹر بائک اسٹارٹ کی اور گیٹ سے باہر نکل گیا۔
’’ وکی‘‘کی آج پہلی بار اپنی نئی گرل فرینڈ سے ایک عالیشان ریستوران میں ڈیٹینگ تھی اسی لئے وہ بن سنور کر نکلا تھا ،چمکیلی لاجوردی جیکٹ ،گلے میں چتکبرا مُفلر اور آنکھوں پر سیاہ رنگ کی گاگل، جس سے وہ کسی فلم کا ہیرو لگ رہا تھا۔ ریستوران میں داخل ہوکر وہ انگلی پر گاگل گھماتا ہوا اپنے بُک کئے ہوئے کیبن میں ہلکی روشنی کرکے کرسی پر بیٹھ کر اپنے موبائل فون پر سکرول کرنے لگا _۔ اُس کے سامنے والے کیبن میں ایک ادھیڑ عمر شخص کسی سے فون پر کہہ رہا تھا۔
’’اور کتنا ترساؤ گی جانِ من ؟ ، میں کب سے ریستوران میں تمہارا ویٹ کر رہا ہوں، اب آ بھی جاؤ _‘‘۔
اُس کی بے قراری دیکھ کر وکی کو لگا شاید اُس کی بھی آج پہلی ڈیٹینگ ہے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ _ وکی کی نظریں بار بار ریستوران کے دروازے کی طرف اُٹھ رہیں تھیں کہ کب اُس کی گرل فرینڈ آئے اور وہ لنچ کرکے وقت پر بہن کو پک اپ کرنے پہنچے _۔ اچانک ریستوران کا دروازہ کھلا تو آبِرواں کپڑوں میں ملبوس ایک دوشیزہ اندر داخل ہوئی۔ اُسے دیکھ کر وکی کے ماتھے پر شکن پڑ گئی _ ارے یہ؟؟؟
وہ سیدھا سامنے والے کیبن میں داخل ہوکر اُس شخض سے لپٹتے ہوئے بولی ہائے ڈارلنگ _یہ دیکھ کر “وکی “کے حلق سے دبی دبی سی چیخ نکلی مونا ……….؟؟؟؟؟

 

 

ا?زاد بستی نٹی پورہ سرینگر
موبائل نمبر؛9419463487

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام
تازہ ترین
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت
تازہ ترین
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال

Related

ادب نامافسانے

ابرار کی آنکھیں کھل گئیں افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

جب نَفَس تھم جائے افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

یہ تیرا گھر یہ میرا گھر کہانی

June 28, 2025

ایک کہانی بلا عنوان افسانہ

June 28, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?