سری نگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگرمحمد اعجاز اسد نے کہا ہے کہ سرینگرمیں اطمینان بخش ٹیکہ کاری تک کسی بھی کنٹین منٹ زون کو ڈی نوٹیفائیڈ نہیں کیا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ صحت عامہ کا تحفظ ترجیح ہے اور کووِڈ ۔19 ایس او پیز پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور کووِڈ ۔19 لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔اِن باتوں کا اِظہار ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر نے کووِڈ ۔19 کے موجودہ صورتحال ، اس کی روکتھام اور تخفیفی اِقدامات کے بارے میں میڈیا اَفراد کو جانکاری دیتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع سری نگر میں مجموعی طور پر 68,228 کووِڈ ۔19 مثبت معامات سامنے آئے ہیں اور اِن میں سے اَب تک 65,220مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ضلع میں 2,194 کووِڈ۔19 مثبت معاملات ابھی بھی سرگرم ہیں۔ ڈی سی سری نگر نے کہاکہ ضلع سری نگر میں شفایابی کی شرح 95.5 فیصد پہنچ گئی ہے جبکہ مثبت معاملات کی شرح 5.6فیصد رہ گئی۔ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر نے مزید کہا کہ میگا اینٹی کووِڈ۔19 ویکسی نیشن مہم آج ٹریڈ باڈیز اور سول سوسائٹی ممبران کے اِشتراک سے شروع کی گئی ہے جس میں تاجروں ، ٹرانسپورٹروں ، سٹریٹ وینڈروں ، دکانداروں مع عوام الناس کی جانب سے بھرپورسراہا گیا ہے اورجس میں کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اَب تک 3,04,672اَفراد کو ویکسی نیشن کے جاری عمل کے دائرے میں لایا گیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ سری نگر جموں اور بارہمولہ اَضلا ع کے بعد تیسرا ضلع ہے جہاں کووِڈ ۔19 کی سب سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اَپنے آپ ، کنبے اور پورے معاشرے کی حفاظت کے لئے کووِڈ حفاظتی ٹیکے جلد از جلد لگائیں۔اُنہوں نے کووِڈ۔19 لاک ڈائون میں جزوی نرمی کے بارے میں کہا کہ کاروباری اِداروں کو کووِڈ ۔19کے مناسب طرز عمل پر سختی سے عمل پیرا ہونے کے ساتھ اَپنی سرگرمیاں انجام دینے کی اجازت دی گئی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ کووِڈ ۔19 رہنما اصولوں اور ایس او پیز پر من و عن سختی سے عمل پیرا رہیں۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگرمحمداعجاز اسدنے گرمائی راجدھانی میں کورونامخالف ٹیکہ کاری مہم کوہری جھنڈی دکھاتے ہوئے اسبات پرزوردیاکہ جن لوگوںنے ابتک ویکسین نہیں لگوایاہے ،وہ بلاتاخیر ویکسین لگوائیں ۔انہوں نے ٹیکہ کاری مہم میں عوامی ردعمل پراطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ سری نگرمیں 45سال اوراس سے زیادہ عمر کے لوگوں کیلئے تین مقامات بٹہ مالو،پانتھ چوک اورپرتاپ پارک میں کیمپ لگائے گئے ،جہاں بڑی تعدادمیں اہل لوگوںنے آکر ویکسین لگوایا۔جے کے این ایس کے مطابق ضلع انتظامیہ سری نگرنے شہرسری نگرمیں45سال اوراسے زیادہ عمر کے لوگوں کیلئے بھی عام ویکسی نیشن مہم شروع کردی ہے اوراس مقصدکیلئے ضلع انتظامیہ سری نگرنے محکمہ صحت کے اشتراک سے سوموارکو بتہ مالو،پانتھ چوک اورپرتاپ پارک میں کیمپ لگائے۔ویکسینیشن میلے کے تحت تینوں مقامات پر بڑی تعدادمیں لوگوں نے آکر ویکسین لگوائے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگرمحمداعجاز اسد جوضلع ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین بھی ہیں ،نے شہرسری نگرمیں ہمہ گیرٹیکہ کاری مہم کوسوموارکی صبح شروع کرتے ہوئے ٹیکہ کاری مہم میں عوامی کی شرکت پراطمینان ظاہرکیا۔انہوں نے اسبات پرزوردیاکہ جن لوگوںنے ابتک ویکسین نہیں لگوایاہے ،وہ بلاتاخیر ویکسین لگوائیں ۔