عظمیٰ نیوز ڈیسک
حیدرآباد// انسٹرکشنل میڈیا سنٹر، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام 23؍ جنوری 2025 کو ایک روزہ ورکشاپ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس ورکشاپ کا موضوع ’’کمیونٹی آوازوں کی تقویت: کمیونٹی ریڈیو مینجمنٹ اور مواد کی تخلیق میں بہترین طرز عمل اور چیالنجس‘‘ ہے۔ ڈائرکٹر آئی ایم سی رضوان احمد کے بموجب اس ورکشاپ میں اساتذہ، اسٹاف اراکین ، طلبہ اور ریڈیو میں کام کرنے والے افراد شرکت کرسکتے ہیں۔ شرکت کے لیے https://forms.gle/eJvaaCiAB6HCk63W8 آن لائن لنک پر 17؍ جنوری تک رجسٹریشن لازمی ہے۔ ورکشاپ میں نشستیں محدود ہیں۔ اس لیے پہلے آیئے پہلے پایئے کے اصول کی پاسداری کی جائے گی۔ان کے مطابق ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد شرکاء میں کمیونٹی ریڈیو کے لیے درکار صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے تاکہ یہ سماجی تبدیلی میں معاون بن سکیں۔ ورکشاپ میں جن ماہرین کی شرکت متوقع ہے ان میں ممتاز کمیونٹی ریڈیو ماہر پروفیسر ونود پاورالا، UNESCO Chair، یونیورسٹی آف حیدرآباد، ڈاکٹر آر سریدھر ، پروفیسر ایمیریٹس، اپی جئے ستیہ یونیورس، ڈاکٹر وی راما رائو، سابق سی ای او، منا ٹی وی ، حکومت تلنگانہ و بانی ڈائرکٹر آئی ایم سی، مانو اور جناب امت دویویدی، پراجیکٹ ڈائرکٹر سی آر ایس سیل، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند شامل ہیں۔