عظمیٰ نیوز سروس
ادھم پور//ڈپٹی کمشنر ادھم پور سلونی رائے نے ضلع بھر میں پی ایم جی ایس وائی سڑکوں کی دیکھ بھال کی حالت کا جائزہ لینے کے لئے افسران اور ٹھیکیداروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ٹھیکیداروں کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ سڑکوں کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لئے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ ایگزیکٹیو انجینئروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ تمام پی ایم جی ایس وائی سڑکوں کی دیکھ بھال کے کام کو تیز کریں۔ میٹنگ میں پروجیکٹ کی رفتار کو برقرار رکھنے میں مالی نظم و ضبط کی اہمیت پر زور دیا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ فریقوں کو ہدایت کی کہ وہ پی ایم جی ایس وائی کی سڑکوں کی دیکھ بھال میں کسی بھی قسم کی پریشانی یا رکاوٹ کو دور کریں اور ان کو حل کریں۔انہوں نے مقامی آبادی کی سرگرمیوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچانے والے دیگر محکموں کے کاموں سے پیدا ہونے والے مسائل کے بارے میں متعلقہ آفیسران سے تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ۔