آزادی کا امرت مہا اتسو

پونچھ //سرحدی ضلع پونچھ میں سکولی بچوں نے آزادی کا امرت مہا اُتسوکے سلسلہ میں ایک پروگرام منعقد کیا ۔ضلع کے سرحدی علاقہ میں قائم بابا غریب داس اکیڈمی کی جانب سے 75ویں یوم آزادی کے سلسلہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا ۔غور طلب ہے کہ مذکورہ سکول حد متارکہ پر پاکستانی فوجی چوکیوں کے قریبی علاقہ میں قائم ہے تاہم بچوں نے صفر لائن کے قریب ہی یوم آزادی کے سلسلہ میںپروگرام کا اہتمام کیا ۔ اس سکول میں کمیونٹی کلاسوں کے طور پر تعلیم حاصل کرنے والے طلباءنے مذکورہ پروگرام میں شرکت کی ۔حد متارکہ کے قریب پروگرام کو خوش اسلوبی کےساتھ منعقد کرنے کےلئے فوج کی جانب سے سیکورٹی بھی فراہم کی گئی تھی ۔