پونچھ//آر ایس ایس اکائی پونچھ کی جانب سے شمشان گھاٹ ڈنگس پونچھ( شانتی استھل) میں صفائی مہم چلا کر وہاں کی صفائی کی گئی۔اس موقعہ پر ممبرقانون ساز کونسل پردیپ شرما اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سنیئر لیڈاران نے بھی صفائی مہم میں شمولیت کر کے دنیا کو صفائی کا پیغام دیا۔آر ایس ایس کے50کارکنان نے پورے شمشان گھاٹ اور اس کے ارد گرد صفائی کی اور دوسروں کو بھی اپنے آس پاس صفائی رکھنے کی اپیل کی۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پردیپ شرما نے کہا کہ وزیر اعظم ہند نے پورے ملک میں کئی اسکیمیں شروع کی ہیں تاکہ ہندوستان کو صاف و شفاف بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ سوﺅچھ بھارت ابھیان کے تحت پورے ملک میں صفائی مہم جاری وساری ہے اور اس دوران کئی ریاستوں کو صاف و شفاف بنایا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ایک دن پورا ہندوستان صاف و شفاف نظر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کا فرض ہے کہ وہ اس مہم میں شامل ہو کر اپنے ملک کی خدمت کرے۔