عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی شالیمار ( سکاسٹ) نے 5 مارچ سے 8 مارچ 2026 تک ہونے والے یونیورسٹی امتحانات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک باضابطہ نوٹس کے مطابق یہ فیصلہ تمام متعلقہ طلبا اور شعبہ جات کی اطلاع کے لیے کیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ملتوی ہونے والے امتحانات کی نظرثانی شدہ تاریخیں متعلقہ فیکلٹیز اور کالجز کی جانب سے الگ سے مطلع کی جائیں گی۔طلبا کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ نئے امتحانی شیڈول کے اعلان کے لیے یونیورسٹی کی سرکاری ویب سائٹ اور اپنے متعلقہ شعبہ جات کے ذریعے اپ ڈیٹ رہیں۔