مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کی دبڑی بن پنچایت میں بجلی کا ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے صارفین گزشتہ کئی دنوں سے گھپ اندھیرے میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔صارفین نے محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ 12دن قبل علاقہ میں نصب بجلی ٹرانسفارمر خراب ہو گیا تھا تاہم متعلقہ محکمہ کے ملازمین نے ٹرانسفامر کی مرمت میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی جس سے تنگ آکر مکینوں نے خود ہی ٹرانسفارمر کو مینڈھر منتقل کیا جہاں سے اس کو سرنکوٹ منتقل کر دیا گیا لیکن ابھی تک مشینری کی مرمت ہی نہیں ہو سکی۔صارفین نے محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ صارفین کو معیاری سہولیات فراہم کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لی جارہی ہے ۔انہوں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کے لاپرواہ ملازمین کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور پنچایت کی بجلی سپلائی جلدازجلد بحال کرنے کی ہدایت جاری کی جائیں ۔