سرینگر // جموں کشمیر میں لگاتار10 ویں روز کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 200سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ جمعہ کو متاثرین کی تعداد میں امسال کا سب سے بڑا اضافہ ہوا ہے اورپچھلے 24گھنٹوں کے دوران 210افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں تاہم اس دوران ایک شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا۔27دسمبر2020کو جموں و کشمیر میں وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 217تھی لیکن بعد میں متاثرین کی تعداد میں کافی تیزی سے گراوٹ آئی اور 10فروری کو یہ تعداد کم ہوکر 45تک پہنچ گئی۔ 15فروری سے یو ٹی میںکورونا وائرس دوبارہ لوگوں کو تیزی کیساتھ اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔جمعہ کو 29667تشخیصی ٹیسٹوں میں 210افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں سے41جموں جبکہ 169کشمیر سے تعلق رکھتے تھے۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 169افراد میں117 مقامی اور 57بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرنے کے بعد واپس لوٹے تھے۔اس دوران ایچ ایم ٹی سرینگر سے تعلق رکھنے والی 80سالہ معمر خاتون فوت ہوگئی۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد76827تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں 1252فوت جبکہ1269معاملات ابھی بھی سرگرم ہیں۔ سرگرم معاملات میں سرینگر میں767،بارہمولہ میں201، بڈگام میں122، پلوامہ میں51، کپوارہ میں27، اننت ناگ میں21، بانڈی پورہ میں20، گاندربل میں15، کولگام میں18 اور شوپیان میں27 ہیں۔ جموں صوبے میںجمعہ کو41افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ۔ ان میں 36 مقامی سطح پر جبکہ5بیرون ریاستوں اور ممالک سے واپس لوٹے۔ جموں میں متاثرین کی مجموعی تعداد 52586ہوگئی ہے جن میں 732فوت جبکہ 384سرگرم معاملات ہیں۔ جموں صوبے کے سرگرم معاملات میں جموں میں325، ادھمپور میں15، راجوری میں11، ڈوڈہ میں12، کٹھوعہ میں14، سانبہ میں12، کشتواڑ میں 1، پونچھ میں 13، رام بن میں7 اور 2ریاسی میںہیں۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 129413ہوگئی ہے جبکہ یہاں 1984افراد وائرس سے فوت ہوگئے ہیں۔