عظمیٰ مانٹیرنگ ڈیسک
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان عظیم پرانی پارٹی کے “بدعنوان” حکمرانی کے تحت آگے بڑھنے میں ناکام رہا ہے اور اب “ملک اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔” مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکشت بھارت وکشت راجستھان اور ہریانہ پروگراموں سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر اعظم نے اپریل-مئی میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے تناظر میں کہا”کانگریس بدعنوان ہے؛ یہ مستقبل کے بارے میں نہیں سوچ سکتی،ہندوستان کانگریس کے تحت ترقی کی منازل طے کرنے میں ناکام رہا” ۔ پی ایم نے مزید کہا، “آزادی کے بعد، آج یہ سنہری دور آیا ہے۔ ہندوستان کے پاس 10سال پہلے کی تمام مایوسیوں کو پیچھے چھوڑنے کا یہ موقع ہے،ہندوستان اب اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے‘‘۔وزیر اعظم نے کہا’’ 2014 سے پہلے صرف گھوٹالوں اور بم دھماکوں کے چرچے ہوتے تھے، ہندوستان میں لوگ سوچتے تھے کہ ان کا اور ملک کا کیا ہوگا۔ کانگریس کے دور حکومت میں یہی ماحول تھا، جب کوئی جماعت اقربا پروری اور خاندانی سیاست کے چکر میں پھنس جاتی ہے تو اس کا بھی یہی حال ہوتا ہے۔ آج ہر کوئی کانگریس چھوڑ رہا ہے، وہاں صرف ایک خاندان نظر آرہا ہے‘‘۔ مودی نے کہا کہ کئی دہائیوں سے، کانگریس نے آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے میں رکاوٹیں کھڑی کی تھیں، جس نے سابقہ ریاست جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ضمانت دی تھی اور آرٹیکل 370 کو ختم کرکے اسے پورا کیا ۔انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس کا ٹریک ریکارڈ ایک خاندان کے مفاد کو ملک اور اس کے عوام کے مفاد سے بالاتر رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کا ٹریک ریکارڈ تاریخ کے سب سے بڑے گھوٹالوں کا ہے۔مودی نے کہا کہ وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر میں نے کچھ ضمانتیں دی تھیں۔مودی نے کہا کہ لوگ اب کہہ رہے ہیں کہ ‘ابکی بار 400 پار’ – لوگوں کے آشیرواد سے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت میں نشستیں اہم ہوتی ہیں، لیکن میرے لیے عوام کی آشیرباد سب سے بڑا اثاثہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت کے 10 سالوں میں، ہندوستان گیارہویں نمبر سے اٹھ کر دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بن گیا اور یہ لوگوں کی مہربانیوں کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہا، “مجھے آنے والے سالوں میں، اپنی تیسری میعاد میں ہندوستان کو تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے کے لیے آپ کے آشیرواد کی ضرورت ہے۔”انہوں نے کہا کہ آج کل ملک اور پوری دنیا میں مودی کی گارنٹی کے بارے میں بہت چرچا ہے، ۔