جموں//جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر میں ناجائز تجازوات ، پالی تھین کے خاتمہ اور غیر قانونی طور پر لگائی جارہی ریڑھیوں کو ہٹانے کے لئے ایک مہم شروع کی گئی ہے جس کی نگرانی سیکرٹری جے ایم سی اور اسسٹنٹ کمشنر کر رہے ہیں۔ اس دوران سینک کالونی ، ڈوگرہ ہال ، نیو پلاٹ، کچی چھائونی ، گوجر نگر،رہاڑی کالونی ، امب پھلا،اکھنور روڈ، تالاب تلو،بخشی نگر ، بوڑھی،ایکس چینج روڈ، پنج تیرتھی،نیوپلاٹ اور دیگ علاقوں میںعلاقوں سے دکانداروں کی جانب سے فٹ پاتھوں پر رکھے گئے سامان کو ہٹایا گیااور دکانداروں کو خبر دار کیا گیا کہ وہ آئندہ ایسا کرنے سے اجتناب کریں کیونکہ اس سے جہاں راہ گیروں کو چلنے میں دشواری پیش آتی ہے وہاں گاڑیوں کی نقل وحمل میں بھی رکاوٹ آتی ہے ۔ مہم کے دوران 11 کلو گرام پالی تھین برآمد کیا گیا اور قصور واروں سے 4400روپے بطور جرمانہ وصول کئے گئے۔