لندن/ایف آئی ایچ پرو لیگ کے لندن لیگ میں مقررہ وقت کے اختتام پر مقابلہ 2-2 سے برابر رہنے کے بعد میزبان انگلینڈ نے شوٹ آؤٹ میں ہندوستان کو 4-1 سے شکست دے کر بونس پوائنٹ حاصل کر لیا۔لی ویلی ہاکی اینڈ ٹینس سینٹر میں کھیلے گئے اس مقابلے میں ہندوستان کی جانب سے دلپریت سنگھ نے 10ویں اور 58ویں منٹ میں دو گول کیے ، جبکہ انگلینڈ کے لیے ڈیوڈ گڈفیلڈ نے 29ویں اور نکولس بندورک نے 56ویں منٹ میں گول اسکور کیا۔شوٹ آؤٹ میں انگلینڈ کے لیے تھامس سورسبی، جیمز البری اور کپتان زیکری والیس نے اپنے مواقع کو کامیابی سے گول میں تبدیل کیا۔