سرینگر// آج یعنی 3اپریل سے جنگلی جانوروں کیلئے مخصوص’ داچھی گام نیشنل پارک‘ عام لوگوںبشمول سیاحوں کی آمدکیلئے ایک ہفتے کیلئے بندرہے گی ،کیونکہ یہاں کشمیری ہرن یعنی ہانگل کی آبادی کا تخمینہ شماری عمل میں لائی جارہی ہے۔ وائلڈ لائف وارڈن، سنٹرل ڈویڑن سری نگر کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری اعلامیہ میںلکھاگیا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف پروٹیکشن کی جانب سے3تا10اپریل 2021داچھی گام نیشنل پارک میں ایک مہم چلائی جائیگی تاکہ یہاں موجود کشمیری ہرن یعنی ہانگل کی کل تعدادیاآبادی کے بارے میں جانکاری اکٹھا کی جائے ۔انہوںنے بتایاکہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ کام بغیرکسی خلل یا پریشانی کے ہموار طرزعمل کیساتھ یقینی بنائی جائے ،اسلئے داچھی گام نیشنل پارک سری نگرآج یعنی3اپریل سے10اپریل تک عام لوگوں بشمول سیاحوں کیلئے بندرہے گی ۔گنتی کا عمل 800 مربع کلومیٹر کے رقبے میں کی جائے گی جس کا دائرہ داچھی گام کے علاوہ شکارگاہ ترال اور وانگت تک ہے۔گنتی عمل میں 350 سے 400 اہلکار اور ملازمین بھی شامل ہوں گے۔ گذشتہ مردم شماری میں جو 2019 میں کی گئی تھی۔اس میں ہانگل کی تعداد 237 ریکارڈ کی گئی تھی ۔خیال رہے 2008میں کئے گئے ایک سروے یامردم شماری کے مطابق تب کشمیرمیں ہانگل کی کل تعداد160کے آس پاس تھی جبکہ 2015میں کئے گئے ایک سروے میں یہ پایاگیاکہ کشمیری ہانگل کی تعدادمیں 7برسوں کے دوران معمولی اضافہ ہوا ہے ۔اس سروے کے مطابق2015میںکشمیری ہانگل کی کل تعداد186تھی ۔