راجوری//گھمبیرمغلاں راجوری میں گذشتہ رات شدیدموسلادھاربارش کی وجہ سے کچھ مویشیوں کے لیے بنائے گئے ڈھانچے منہدم ہوگئے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کومشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔ بتایاجاتاہے یہ ڈھانچے شمیم احمدولد محمدعباس ساکن گھمبیرمغلاں کے تھے جوبارش کی وجہ سے تباہ ہوگئے۔ڈھانچہ منہدم ہونے کی وجہ سے دومویشی زخمی ہوئے ہیں۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ غریب شخص کوہوئے نقصان کامعاوضہ دیاجائے۔