مینڈھر //مینڈھر کے علاقے گوہلد میںمحفل میلاد بعنوان ’’امن عالم اور تعلیمات رسولؐ‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعہ پرمہمان خصوصی مولانا حافظ محمد الیاس چیئرمین جامعہ ضیالاسلام منجا کوٹ تھے ۔انہوںنے اپنے خطاب میں امت مسلمہ پر ذات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور تعلیمات رسول کو حقیقی معنوں میں سمجھنے اور آگے پہنچانے پر زور دیا۔ مولانا حافظ محمد الیاس نے سرمایہ دار طبقہ سے اپیل کی کہ وہ تعلیمات رسول ؐ کے لٹریچر کو معاشرے کی فلاح و بہبود کے مقصد سے اپنے دینی بھائیوں میں تقسیم کرنے کا بیڑا اٹھائے تاکہ معاشرتی سطح پر بیداری آسکے ۔اس موقعہ پر حافظ تنویر، مولانا غلام مرتضی، مولانا عمران اور مولانا عبد الرشید نعیمی بھی موجو دتھے ۔