جموں //’پریاس ‘نامی ایک سیاسی تنظیم نے گورکھا نگر علا قہ کی جھو نپڑ پٹی میں رہائش پذیر غرباء میں گرم ملبوسات ودیگر ساز و سامان تقسیم کیا ۔اس علا قہ سے نو منتخب کو نسلر کی موجودگی میں لگائے گئے کیمپ کے دوران 500سے زائد افراد میںگرم کپڑے ،کتابیں ،ودیگر ساز و سامان تقسیم کیا گیا ۔مذکورہ سماجی تنظیم کے اراکین نے ریاستی نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس سلسلہ میں آگے آئیں اور جھونپڑ پٹیوں میں رہائش پذیر غریب لوگوں کے علا وہ ان کے بچوں کی مفت تعلیم کیلئے کام کرئیں تاکہ یہ بچے بعد میں منشیات ودیگر غیر قانونی کاموں کی جانب راغب نہ ہوں ۔اس دوران بولتے ہوئے نئے منتخب کونسلر نے سماجی تنظیم ’پریاس‘کی تعریف کرتے ہوئے دیگر نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بھی اسی طرح کے فلاحی کاموں کی جانب توجہ دیں تاکہ غریبوں کی مدد کی جاسکے ۔