بشناہ// گورو پورنماکاتہوار ملک بھر کے ساتھ ساتھ ریاست جموں و کشمیر میں بھی نہایت ہی مذہبی احترام کے ساتھ منایا گیا۔ضلع جموں کے بشناہ علاقہ میں بھی اس سلسلہ میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ،جس میںعقیدت مندوںنے گورووں کے تئیں احترام کا اظہار کیا۔ ’’ گوروپورنماکے مقدس موقعہ پر ہم اپنے تمام گورووں کے تیئں عقیدت ظاہر کرتے ہیں۔جنہوں نے ہمارے سماج کو تحریک دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے‘‘۔ گورو پورنما ہندو مذہب کا ایک روحانی تہوار ہے ، جو روحانی اور تعلیمی گورووں کے لئے وقف ہے۔اس سلسلے میںبشنا ہ کے گائوں ہرصہ دبڑ میںبابا پیڑھ دیوتا پوتراستھان پر بھی گوروپورنماکاسالانہ تہوار بڑی دھوم دھام سے منایاگیاہے ۔جس کی سربراہی گورو شری مہنت مدن لا ل جی اور شری جنک شاستری جی نے کی۔انہوں نے اپنے سندھیا پاٹھ پوجا اور ست سنگ و پروچن سنائے ،۔پوجا آرتی کے بعد شردھالوؤں و مذہبی عقیدت مندوں کیلئے پرشاد بانٹنے کاانتظام بھی کیاگیا۔کافی تعداد میںبھگتوںکا دن بھرتانتا لگا رہا۔گوروپورنما کے موقعہ پر منعقد کئے گئے بھنڈارے میںسرگرم کارکنا ن وغیرہ موجود رہے ۔