ڈوڈہ //سدبھاو نہ کے تحت نوجوانوں کو کھیل کود کی طرف راغب کرنے کے سلسلے راشٹریہ رائفلز کی طرف سے منعقد گندوہ پرئمر کرکٹ لیگ اختتام پذیر ہوئی جس میں کل 64 ٹیموں نے حصہ لیا ۔ پرئمر لیگ کا فائنل میچ بھلیسہ 11 اور رائل بھلیسہ کے دوران کھیلا گیا جس میں بھلیسہ الیون نے 4 وکٹوں سے مد مقابل ٹیم کو شکست دی۔اس سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بی ڈی سی چیئرمین گندوہ چوہدری محمد حنیف، ایس ڈی ایم ڈاکٹر پریتم لال تھاپا، ایس ڈی پی او شہزادہ کبیر متو، ایس ایچ او وکرم سنگھ، آرمی میجر سدھارتھ ،چیئرمین سوسائٹی محمد ایوب زرگر مہمان خصوصی رہے۔اس موقع پر جیتنے والی ٹیم کو ایک سونے کا تمغہ، سرٹیفکیٹ و مومنٹو سے نوازا گیا جبکہ حریف ٹیم میں کانسے کا تمغہ و اعزازی اسناد تقسیم کیں گئیں۔سیول سوسائٹی نے فوج کے اس قدم کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو کھیل کود کی طرف مائل کرنے و بنیادی سہولیات فراہم کرنا کے لئے راشٹریہ رائفلز نے مثبت پہل کی ہے۔انہوں نے گاو¿ں سطح پر بچوں کو کھیل کود کا سامان فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔