عظمیٰ نیوزسروس
گلمرگ//ڈپٹی کمشنر بارہ مولہ نے یہاں ایک میٹنگ میں کھیلوانڈیا سرمائی کھیلوں کے چوتھے ایڈیشن جو 21 فروری سے شروع ہوگا،کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ میٹنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے سرمائی کھیلوں کے کامیاب انعقاد کیلئے کئے گئے انتظامات کا جامع جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت ی کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تال میل بنائے رکھیں تاکہ یہ کھیلیں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوں۔اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر نے حکام کو گزشتہ ایڈیشنوں کے دوران کی خامیوں اوررکاوٹوںکو دور کرنے کی بھی ہدایت دی۔ڈپٹی کمشنر نے حکام کے ہمراہ ایک اور میٹنگ میں کشمیر سوموایسوسی ایشن اورگائیڈس ایسوسی ایشن کے نمائندوں پر زوردیا کہ وہ کہ وہ حکومت کی طرف سے منظور شدہ کرایہ پرسختی سے عمل کریں ۔انہوں نے حکام سے کہا کہ وہ اہم مقامات پر گاڑیوں کے کرایہ کی شرحوں کو نمایاں طور مشتہر کریں۔