جموں//چیئرمین جے اینڈکے گرامین بنک آرکے چھبرنے جے اینڈکے گرامین بنک مشری والا کے نئے احاطے کاافتتاح کیا۔اس دوران آرکے چھبرکے علاوہ رومیش وید،جنرل منیجرجے کے جی بی ، ریجنل منیجر جموں کے۔ایل شرمااوردیگرجے کے جی بی اہلکاران بھی موجودتھے۔اس موقعہ پربولتے ہوئے آرکے چھبرنے جے اینڈکے بنک کی جانب سے لوگوں کومالی سکیموں کے فوائد دینے کیلئے اہم وسیلہ قراردیا۔ انہوں نے کہاکہ جے اینڈکے گرامین بنک کی 217 شاخیں ہیں اوریہ بنک لوگوں کومختلف قسم کے قرضے دینے کی صلاحیت رکھتاہے۔انہوں نے کہاکہ بنک کی طرف سے مختلف سکیمیں شروع کی گئی ہیں جواگریکلچر/ہارٹیکلچراورصنعتی یونٹوں کے قیام سے متعلق ہیں ۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کوبنک کے قرضوں سے متعلق جانکاری دی جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بنک کی طرف سے خصوصی شرح سودبالخصوص کارلون پر9.40 فیصداورہائوسنگ لون 8.35 فیصد،ٹرانسپورٹ اینڈ سکول بس لون 10.25فیصد، مورٹ گیج لون ،برائے ٹریڈاینڈسروس سیکٹر کیلئے 11.75فیصدہے ۔انہوں نے کہاکہ بنک صارفین کومالی طورمستحکم کرتاہے۔ریجنل منیجر جے اینڈکے گرامین بنک کے ۔ایل شرمانے کہاکہ لوگوں کیلئے مختلف سکییں مثلاً ہائوسنگ لون، ٹرانسپورٹ لون، کارلون، ایجوکیشن لون وغیرہ شروع کی گئی ہیں جن سے لوگ مستفیدہورہے ہیں۔سینئرمنیجر وپن گپتا، ایم ایف ایف آئی ڈیپارٹمنٹ، جے اینڈکے گرامین بنک نے کہاکہ حکومت ہندکی مختلف سکیموں مثلا ً پی ایم جے جے بی وائی،اورپی ایم ایس بی وائی ، اے پی وائی، پی ایم جی جے بی وائی اورپی ایم ایس بی وائی کی سوفیصدعمل آوری کیلئے لوگوں کوجانکاری دی جارہی ہے۔اس دوران برانچ ہیڈمشری والا اوپندرکرشن لدھونے شکریہ کی تحریک پیش کی۔