کوٹرنکہ //کوٹرنکہ بدھل سڑک پر دو گاڑیوں کے آپسی تصادم میں 3افراد زخمی ہو گئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ سڑک پر ایک تیز رفتار ٹیمپو زیر نمبر 8682-JK02Cاور ایک الٹو گاڑی زیر نمبر-کے درمیان آپسی تصادم ہو گیا جس کی وجہ سے الٹو گاڑی میں سوار تین افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں محمد اسلم ،اس کی اہلیہ اور بیٹا شامل ہیں ۔مقامی لوگوں نے زخمیوں کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کوٹرنکہ منتقل کر دیا گیا جہاں پر ابتدائی علاج معالجہ کیلئے بعد ان کو راجوری گور نمنٹ میڈیکل کالج منتقل کر دیا گیا ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔